ہم لوگوں کی سب سے بڑی زندگی کی غلطی اپنی اہمیت کو کم یا ختم کرنا ہوتا ہے۔ہم جس دن اپنے آپکو عام کر دیتے ہیں پھر ہمیں کوئی خاص ملتا بھی نہی ہے۔اگر آپکو کوئی اہمیت دینا چھوڑ دے یا کم کر دے تو کبھی اسکے پیچھے نہ جاؤ۔جب بھی انسان کسی کے پیچھے بھاگتا ہے تو اصل میں وہ اپنی اہمیت کو ختم کرتا جاتا ہے۔خود کو جتنا کم دستیاب رکھو گے اتنی ڈیمانڈ بڑھتی جاۓ گی۔جب روز روز کیا ہر وقت کسی کیلئے دستیاب رہو گے تو اہمیت اور چاہت ختم ہوتی جاتی ہے۔اگر کوئی بھی تمھیں اگنور کرے تو سب سے بہتر طریقہ ہے کے اس سے ہمیشہ کیلئے دور ہوجاؤ۔کیونکہ اگر تم اسکی نظر میں کوئی اہمیت نہی رکھتے تو خود کو خاص ثابت کرنے کیلئے دن رات اسکو اپنے ہونے کا احساس مت دلاؤ۔ہمیشہ خود کو خاص رکھنے کیلئے اپنے اندر کی خوشیاں کسی کو نہ بتاؤ۔کیونکہ تمھاری خوشیاں صرف تمھاری ہوتی ہیں۔دوسرا ان خوشیوں سے سواۓ احساس کمتری کے اور کچھ بھی محسوس نہی کرتا۔اور کسی کم ظرف سے بھی کبھی غلطی سے دوستی نہ کرنا۔کیونکہ وہ اپنی کم ظرفی کو تم پر ایسے مسلط کرے گا کے تم اپنی اہمیت کو کھو کر صرف ہر وقت اس کو خوش کرنے میں اپنا وقت اور اپنی اہمیت ختم کرتے جاؤ گے۔اپنی کسی خوشی کو کھل کر مت بتاؤ۔اور اپنے کسی دکھ کو کسی کم ظرف کے سامنے پیش نہ کرنا۔نہی تو وہ اپنی محرومیوں کا بدلہ تمھارے دکھ میں کی گئی باتوں کو طعنوں میں تبدیل کر کے دن رات ذلیل کرے گا۔اور تم یہ غلطی کرکے اپنی اہمیت کو ختم کردیتے ہو۔ہمیشہ اپنے غم اور اپنی خوشی کو بہت ذیادہ دیکھاؤ مت۔کیونکہ نہ ہی تمھاری خوشی سے کسی کو خوشی ملتی ہے نہ ہی تمھارے غم میں کوئی دل سے تکلیف میں رہتا ہے۔اس دنیا میں تمھیں اگر کوئی اہمیت دیتا ہے تو تم بس اس اہمیت کا اسکو 20% دو۔مسکرا کر ہر ایک کو ویلکم کرو۔پر کسی سے دل کی باتیں نہ کرو۔کیونکہ کوئی دل سے تمھارا ساتھی نہی ہوتا۔
Amazing Information
Leave a comment