ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے پیر کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ کمپنی 10 روز کیلئے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کررہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے متعارف کرائے گئے طریقۂ کار کے تحت آٹو انڈسٹری کو بیرون ملک سے ’کمپلیٹلی ناک ڈاؤن‘ کٹس اور کاروں کی دیگر اشیاء درآمد کرنے کیلئے پیشگی اجازت لینے کیلئے کہا گیا تھا۔

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے مزید کہا گیا کہ اجازت ملنے میں تاخیر کے سبب کمپنی کو کاریں بنانے کیلئے ضروری اشیاء درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کے سبب وہ کاروں کی پروڈکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے۔

#TOYOTA #shutdown

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started