مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے ڈالے۔۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مونگ پھلی اور لہسن کھانے کی شوقین مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے کر سب کو حیران کر دیا، مرغی مکمل طور پر صحت مند ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرغی کے مالک گریش چندر کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو مرغیاں پالنے کی خواہش تھی اور وہ کہیں سے 2 چوزے خرید کر لائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو ان کے بچوں نے بتایا کہ ایک مرغی نے 5 انڈے دیے ہیں، یہ حیران کن بات تھی کہ ایک مرغی اتنے کم وقت میں ایک ساتھ 5 انڈے دیے۔

شام میں سب مزید حیران رہ گئے جب مرغی 10 سے 15 منٹ کے وقفے سے 10، 10 انڈے دینے لگی، رات 10 بجے تک اس نے پورے 31 انڈے دے ڈالے۔

ان کے مطابق مرغی کو مونگ پھلی کھانے کا بہت شوق ہے، وہ ایک دن میں تقریباً 200 گرام مونگ پھلی کھا جاتی ہے اور گھر والے خاص طور پر اس کے لیے مونگ پھلی منگواتے ہیں، علاوہ ازیں لہسن بھی اس کی روزانہ کی خوراک میں شامل ہے۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started